کسان ایک ہی فصل کی کاشت کے بجائے تبدیلی کی پالیسی اپنائیں

   

جامع کاشتکاری کے منصوبہ کے متعلقہ امور پر اجلاس ، ریاستی وزیرگنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر۔ 13/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کسان ایک ہی فصل کی کاشت کے بجائے تبدیلی فصل کی پالیسی کو اپنائے ،ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر کا بیان ۔ کسان فصل کی تبدیلی کے طریقہ کار پر عمل آوری کریں ، ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر کا بیان، بروز منگل کریمنگر کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں موسم برسات کے فصلوں ، جامع کاشتکاری کے منصوبہ کے متعلقہ امور پر زرعی عہدیداران ،اراکین کسان کوآرڈینیشن سمیتی کا جائزے اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسان کاشتکاری کیلئیفصلوں کی تبدیلی کے طریقہ کار پر عمل آوری کریں ، کسان حسب ضرورت غذائی فصلوں کی پیداوار کیلئے جامع زرعی پالیسی کو اختیار کریں۔ کسان کپاس ، جوار کی کاشتکاری کے بجائے متبادل فصلوں جیسے آئیل فارم ، مونگ ، چنا ،توّر ، ترکاریوں کے کاشت کے طریقہ کار کو بڑھاوا دیں۔ عنقریب منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعلٰی کے فصلوں کی کاشتکاری کے متعلق پیش کی گئی تجاویز پر کئی افراد خیال آرائی کررہے ہیں کہ ریتو بندھو اسکیم کو رد کیا جائیگا انہوں نے کسانوں کے اراضیات کی جانچ کرواتے ہوئے کاشتکاری کیلئے فصل کا انتخاب کرنے کی صلاح دی جو کسانوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ کسان دھان کی فصل کے بعد ازاں صفائی کیلئے اراضیات پر آگ لگانے کی وجہ کئی مائیکرو آرگانیزمس تباہ ہورہے ہیں ،فصل کو نہ جلانے سے مائیکروآرگانیزمس کی موجودگی سے زرخیزی کی برقراری کے ساتھ فصل کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

پوٹاش ، یوریا ، ڈی اے پی کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود کئی کسان نادانستہ طور پر اسکا استعمال کررہے ہیں اسکی وجہ زمین کی زرخیزی میں کمی آرہی ہے۔ موسم گرما میں پچھلی بار سے تین گناہ زیادہ فصل کی پیداوار کی گئی اور حکومت کی جانب سے پوری فصل کی خریدی کی گئی۔ متحدہ ضلع میں کبھی 25 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد فصل کی خریدی عمل میں نہی لائی گئی اس سال 70 لاکھ میٹرک ٹن فصل کی خریدی کیلئے حکومت نے لائحہ عمل تیار کیا۔ تاحال 30 دنوں میں 40 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی عمل میں لائی گئی۔ تخم کی فراہمی سے فصل کی خریدی تک کسانوں کو کوئی دشواری نہ ہو اسکے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے گئے۔ انہوں نیفصلوں میں دواؤں کے استعمال کو کم کرتے ہوئے نامیاتی کھاد کااستعمال کی صلاح دی۔ اپریل مئی ماہ میں بے موسم بارش کی وجہ دھان کی کٹائی میں دشواری کاسبب ہوسکتی ہے اس مسئلہ کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسان اپنے فصل کو آئی کے پی ، پی پی سی مراکز کو پہنچنے سے قبل فیصد نمی کی پیمائش کی جانچ کیلئے دھان کو سوکھا کر لائیں۔ کسان کھیتوں میں زمین کی جانچ سیفصل کی پیداوار و کھاد کے استعمال کے متعلق جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کسانوں کو زمین کی جانچ کم از کم تین سال میں ایک مرتبہ کروانے اورزرعی عہدیدار ان سے رابطہ کرنے کی صلاح دی۔ محکمہ باغبانی کیڈی ڈی سرینواس نے کہاکہ ضلع نلگنڈہ میں سنترہ کی کاشت کرنے والے کسانوں اور انکی مدد کرنے والے کسان جو ضلع کریمنگر سے تعلق رکھتے ہیں انکی امداد کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔اس اجلاس میں رکن اسمبلی چپہ دنڈی روی شنکر نے چپہ دنڈی منڈل کٹنہ پلی دیہات کے یتیم سماتا، مماتا نامی دو بہنوں کو مخدوم پور دیہات میں ڈبل روم گھروں کی منظوری کے ساتھ بڑی بہن سمات کو میناریٹی ریسیڈینشیل اسکول مخدوم پور میں آفس سب آرڈینینٹ ( او ایس) کی ملازمت کیلئے تقرر نامہ حوالہ کیااور مماتا کو کستوری با رہائشی مدرسہ میں آٹھویں جماعت میں داخلہ دلوانیکی اطلاع دی۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا ، زیڈ پی چئیر مین وجیا ، مئیر سنیل راؤ ، ایم ایل سی ناراداسو لکشمن راؤ ، ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ،سوڈا چئیرمین راما کرشنا ، ریتو کوآرڈینیشن کمیٹی صدر ، ڈی سی ایم شئیر مین سریکانت ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، سی ای او وینکٹ مادھاوا راؤ ، ضلع پنچایتی عہدیدار راگھوورن، ڈی سی او منوج کمار ، ڈی ڈی اشوک و دیگر نے شرکت کی۔