کسان برادری کیلئے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیمات

   

قرض معافی اسکیم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ، ضلع کلکٹر میدک کا خطاب

میدک /31 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول راج نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی اے ریونت ریڈی تلنگانہ ریاست کے کسانوں کو کسی کا محتاج نہیں بناتے ہوئے بادشاہت کے طرز پر زندگیاں گڑانے کیلئے مختلف اختراعی فلاحی اسکیموں کا آغاز کرتی آرہی ہے ۔ کلکٹر میدک مسٹر راہول نے حکومت کے احکامات کی روشنی میں قرض معافی اسکیم 2024 کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا ۔ جس کے تحت ضلع بھر میں 21517 کسانوں کے 202,98 کروڑ قرض معافی کے تحت اجرائی عمل میں آئی ۔ جبکہ قبل ازیں 4,7,968 کسانوں کے 238.517 کروڑ روپئے کسانوں کے کھاتوں میں جمع کردئے گئے تھے ۔ کلکٹر راج نے بتایا کہ اس طرح سے ضلع بھر میں دونوں مرحلوں میں کل ملکر 69,485 کسانوں میں 441.79 کروڑ کے فنڈس جاری کئے گئے ہیں۔ کلکٹر ضلع نے کہا کہ ضلع کے دفاتر اگریکلچرل ایریا آفس ضلع اگریکلچرل آفس پر اسپیشل کمپلیمنٹ یونٹس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں کسان اپنے شکوک شبہات کا اژالہ کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ اگریکلچرل آفیسر مسٹر گووند ، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو آفیسر محترمہ کرونا ، ڈسٹرکٹ لیڈنگ منیجر مسٹر مورتی ضلع بھر کے کوآپریٹیو اگریکلچرل سوسائٹی کے صدور نشین اگریکلچرل آفیسرس کے علاوہ کسان برادری سے کئی افراد نے شرکت کی ۔