کسان بہادری سے ڈٹا ہے اور حکومت کو ان کی بات سننی پڑے گی: راہل گاندھی

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے مشتعل کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا اور بھارت کے بھاگیہ ودھاتا ہے، لہٰذا حکومت کو ان کے مطالبات کو قبول کرنا چاہیے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “ڈٹا ہے، نڈر ہے، ادھر ہے، بھارت بھاگیہ ودھاتا۔” اسی کے ساتھ انہوں نے کسانوں کی تحریک کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہزاروں کسان اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں۔