کسان تجویز میں ردوبدل ظاہر کریں : تومر

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے چہارشنبہ کو کہا کہ کسانوں کی یونینوں کو چاہئے کہ مرکز کی پیش کردہ تجویز میں وہ جو کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا حذف کرنا چاہتے ہیں ، اس سے حکومت کو واقف کرائیں۔ ’’مجھے امید ہے کہ کسان یونینس ہماری درخواست پر غور کریں گے ۔ میں پرامید ہوں کوئی حل نکل آئے گا‘‘۔