سرینگر: سی پی آئی(ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تریگامی نے کسانوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی کسان تحریک در اصل مستقبل کی فوڈ سیکورٹی کی ضامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسان زراعت کو کار پوریٹیشن سے بچانے کے لئے صف آرا ہوئے ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ‘ہم کسانوں کے زراعت کو کارپوریٹیشن سے بچانے کے لئے کھڑا ہونے کے حوصلے اور ہمت کو سلام کرتے ہیں۔ آج کی کسان تحریک در اصل کل کی فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہے ’۔بتادیں کہ مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کو 26 مئی یعنی بدھ کو چھ ماہ پورے ہوئے ۔کسان تنظیموں نے اس دن کو ‘یوم سیاہ’ کے بطور منانے کی کال دی ہے ۔