چنڈی گڑھ۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو کماری مایاوتی نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کسان تحریک کے حوالے سے خودغرضی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ پنچاب کی سیاست میں ہر چھوٹے سے چھوٹے واقعہ پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کسان تحریک پر خودغرضی کی سیاست کے لیے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ کسان تحریک سے وابستہ مختلف مسائل پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعلیٰ کولکھا گیا خط کسان تحریک کو بدنام کرنے کی سازش ہے جو تین زرعی قوانین کو رد کرنے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ کسان تحریک کی ہمدردی کی آڑ میں کانگریس کی جانب سے خودغرضی کی سیاست کرنا نامناسب ہے ۔