کسان تحریک : پنجاب میں ٹریک واسٹیشن پوری طرح خالی ہونے پر ہی ٹرینیں چلیں گی:راجیش اگروال

   

Ferty9 Clinic

فریدکوٹ : فیروزپورڈویژن کے ریلوے مینیجر راجیش اگروال نے کہا ہے کہ ریلوے کو یقین اورتوقع ہے کہ کسان فیروزپور ڈویژن کے ٹریک اور اسٹیشنوں کو پوری طرح سے جلد خالی کردیں گے ۔ اس کے بعد ہی مال گاڑیوں اور مسافرریل گاڑیوں کو ایک ساتھ چلایا جائے گا۔کورونا وبا سے پیداشدہ صورت حال کے بعد ریلوے نے پورے ملک میں گزشتہ 12 مئی سے اے سی اسپیشل اور یکم جون سے 200 ٹرینوں کی سروس کاآغازکیا تھا۔ وزارت ریلوے نے تہوار کے موسم میں مسافروں کی سہولت کے لیے 196 جوڑی فیسٹیول اسپیشل ٹرینوں کا آپریشن 20 اکتوبر سے 30 نومبر کے بیچ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سبھی اسپیشل اور فیسٹیول اسپیشل ٹرینیں پوری طرح ریزروڈ ڈبوں والی ہیں۔