کسان تحریک کو پرینکا چوپڑا کی حمایت

   

ممبئی:پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ فلمی ادکاروں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ کئی دنوں سے کسانوں کے معاملے کو لے کر کبھی سڑکوں پر تو کبھی سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بالی ووڈکی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے متنازعہ زرعی بل کو لیکر جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پنجابی اسٹار دلجیت دوسنج کے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے اور اس مسئلہ کو فوری حل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہمارے کسان ہندوستان کے غذائی سپاہی ہیں۔ ان کے خدشات کو ختم کرنے اورامیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ترقی پذیر جمہوریت کی حیثیت سے، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس بحران کا حل جلد سے جلد حل ہو جائے‘‘۔