مورینا : ایکتا پریشد کے قومی کنوینر پی وی راج گوپال نے آج کہا کہ دہلی کی سرحد پرجاری کسان تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔تحریک کو یہ کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحریک میں کچھ ہی ریاستوں کے کسان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے وہ اب اس تحریک میں مدھیہ پردیش کے کسانوں کی شرکت کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ کسانوں کی تحریک کو مدھیہ پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت ملے ، اس لئے ایکتا پریشد میں ریاست کے تقریبا ایک ہزار کسان اس تحریک میں شامل ہوں گے ۔