نئی دہلی: کسان تحریک کے دوران شہید ہوئے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 20 دسمبر کو خصوصی پروگرام کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ سنگھو بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسان لیڈر جگجیت سنگھ نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بڑے افسوس کیساتھ یہ بات بتانی پڑ رہی ہیکہ جب سے ہم نے دہلی میں آ کر تحریک شروع کی ہے، یہاں تک آتے آتے ہمارے تقریباً 14۔13 کسان، روزانہ اوسطاً ایک کسان شہید ہو رہا ہے۔