کسان تشدد:بی جے پی ہوش میں آجائے : سبرامنیم سوامی

   

نئی دہلی : یوم جمہوریہ کے موقع پر احتجاجی کسان اور دہلی پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ بی جے پی کو اب ہوش میں آجانا چاہئے ۔ اس وقت ملک میں نکسلائیٹس ، منشیات کے تاجر ، آئی ایس آئی اور خالصتانیوں کو زبردست فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ براہِ کرم بی جے پی اب تو ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر لا اینڈ آرڈر کی ناکامی کے باعث تشدد برپا ہوا۔ بی جے پی کی کمزوری سے چین فائدہ اٹھا سکتا ہے اور وہ اس سال مارچ یا مئی میں بہت بڑا حملہ کرسکتا ہے۔ تاکہ ہندوستان کو مزید غیرمستحکم کیا جائے۔ سبرامنیم سوامی نے مودی حکومت کو چین سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا۔