کسان تنظیمیں چاہیں تو تعطل ختم ہوسکتا ہے: مرکزی وزیر زراعت

   

Ferty9 Clinic

گوالیار ۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا جاری احتجاج آج ہی ختم ہوسکتا ہے اگر کسان تنظیمیں اس مسئلہ کو حل کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت بات چیت کے لئے تیار ہے اور وہ مسئلہ کا حل چاہتی ہے۔ آسام میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد وہ یہاں پہنچے اور پہلے مرحلہ کی ووٹنگ میں شامل ہوگئے۔