مرکزی حکومت پر راہول گاندھی کا طنز
نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اُن کی دانست میں احتجاجی کسان خالصتانی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور مخصوص سرمایہ دار اُن کے بہترین دوست ہیں۔ ناراض اسٹوڈنٹس کو قوم دشمن قرار دیا جاتا ہے اور متفکر شہریوں کو اربن نکسلائٹس کا ٹھپہ لگایا جاتا ہے۔ راہول نے ٹوئٹ کیاکہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج بجا ہے کیوں کہ مرکز کے دعوے کھوکھلے ہیں اور اگر یہ قوانین برقرار رہیں تو ہر جگہ کسانوں کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔ حکومت کا یہ دعویٰ کھوکھلا ہے کہ فصل کی فروخت میں درمیانی لوگوں کا رول ختم ہوجائے گا۔