کسان دشمن پالیسی کیخلاف تمام اضلاع کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا

   


نظام آباد میں ریاستی وزیر پرشانت ریڈی، جیون ریڈی، گنیش گپتا اور کے کویتا کا صحافیوں سے خطاب

نظام آباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی ، ارکان اسمبلی جیون ریڈی ، گنیش گپتا ، رکن قانون ساز کونسل کے کویتا ، بی آرایس آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی کسان دشمن پالیسی کیخلاف کل تلنگانہ کے تمام اضلاع کے کلکٹریٹ کے روبرو بڑے پیمانے پر دھرنا دیا جارہا ہے اور اس دھرنے میں بڑے پیمانے پر دھرنا کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ پرشانت ریڈی ، کے کویتا ، جیون ریڈی ، گنیش گپتا نے علیحدہ علیحد ہ طور پر صحافیوں کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ کسانوں کو اناج کو سکھانے کیلئے کھلے کی تعمیر کیلئے فنڈس این آر جی ایس اسکیم کے تحت فنڈس منظور کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دئیے گئے تھے لیکن مرکزی حکومت منسوخ کرتے ہوئے فنڈس کو واپس کرنے کے احکامات جاری کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ریاست گیر سطح پر شدید احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیںاور اب تک 3 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ رعیتو بندھو کیلئے 57 کروڑ روئے ، رعیتو بیما کیلئے 4648 کروڑ اور دھان کی خریدی کیلئے 1لاکھ 7 ہزار کروڑ مفت برقی کی سربراہی کیلئے 65 ہزار کروڑ روپئے منظور کئے گئے لیکن مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے کے کویتا نے کہا کہ کارپوریٹ اداروں کی جانب سے حاصل کردہ 19 لاکھ کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کیا گیا اور ملک سے سرمایہ کار ی کو بیرونی مملک منتقل کردیا گیا اور بینکوںکا دیوالیہ نکالا گیا کسانوں کی جانب سے حاصل کردہ قرضہ جات پر سود سمیت وصول کیا جارہا ہے اور چوکھیدار نیند میں ہے ۔ پنجاب کے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے سرحد پر احتجاج کرنے والے کسانوں سے معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا تھا انہوں نے کہا کہ بی جے پی جن ریاستوں میں اقتدار پر ہے یہاں پر مارکٹ یارڈو میں مچھلیاں سکھانے کیلئے کھلے تعمیر کرنے کیلئے فنڈس جاری کئے جارہے ہیں ۔ لیکن تلنگانہ میں دھان سکھانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے ضلع کی کسانوں سے شرکت کرتے ہوئے دھرنے کو کامیا ب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، ریڈ کو سابق چیرمین ایس اے علیم ، طارق انصاری ، سمیر احمد ، نوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔