کسان دہلی سرحد پر’یوم سیاہ‘ منانے مالوہ سے روانہ

   

موگا : مرکز کی طرف سے بنائے گئے تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف مشترکہ کسان مورچہ کے 26مئی کو ’یوم سیاہ‘ منانے کے مدنظر 40سے زیادہ کسان یونینوں سے وابستہ کسان مالوا سے دہلی کیلئے روانہ وہوچکے ہیں۔بھارتیہ کسان یونین ایکتا اگراہاں کے جنرل سکریٹری سکھدیو سنگھ کوکوری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کے علاوہ یہاں کسان کنبہ اپنے گھر کے باہر سیاہ جھنڈا پھیراکر اپنا احتجاج درج کرائیں گے ۔کوکری نے یہ بھی کہا کہ کسانوں میں اس مظاہرہ کو د س مرکزی ٹریڈ یونینوں اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے ۔ اس کے علاوہ ان کی یونین نے 28مئی سے پٹیالہ میں تین روزہ احتجاجی مظاہرہ کا فیصلہ کیا ہے۔