کسان رو رہے ہیں اور باپ ‘بیٹے سیاست میں مصروف: ریونت ریڈی

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں فصلوں کو بھاری نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ غیر موسمی بارش سے کسان نقصانات کے سبب آنسو بہارہے ہیں تو دوسری طرف کے سی آر اورنگ آباد میں جبکہ فرزند کے ٹی آر پارٹی پلینری کے نام پر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان دونوں میں انسانیت موجود ہے، ان دونوں کو ذمہ داری کا احساس ہے یا نہیں، کیا یہی حکومت چلانے کا انداز ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کسان بی آر ایس حکومت کو مناسب سبق سکھائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو دنوں میں کے سی آر اورنگ آباد میں جلسہ عام میں مصروف تھے جبکہ کے ٹی آر پارٹی کے پلینری سیشن کے اجلاسوں میں مصروف ہیں۔ر