قلب پر حملے کا اندیشہ ۔ 27 دن سے مرن برت جاری
نئی دہلی : کسان لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال کی صحت نازک ہوگئی ہے جو گذشتہ 27 دن سے کھنوری سرحد پر مرن برت کر رہے ہیں۔ ان کی صحت کی نگہداشت کرنے والے ڈاکٹرس نے صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ کسان لیڈر کے قلب پر حملہ ہوسکتا ہے یا ان کے کئی اعضاء ناکام ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ ان کی حالت غیر مستحکم ہے ۔ خون کا بہاؤ ناکافی ہے ۔ ایسے مریضوں کو آئی سی یو میں شریک یا جاتا ہے ۔ ان کے قلب پر حملہ ہوسکتا ہے اور ان کی حالت نازک ہے ۔ سمیکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرس کے مشورہ پر کسان لیڈر آج اسٹیج پر نہیں آئے ۔ ڈاکٹرس کے مطابق 27 دن سے بھوک ہڑتال سے ان کی قوت مدافعت کم ہوگئی ہے ۔ انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے۔ بھوک سے ان کا اعصابی نظام متاثر ہوا ہے ۔