کسان نے درخت پر چڑھنے والا اسکوٹر تیار کرلیا

   

منگلورو : درختوں پر چڑھنا آسان نہیں تاہم ہندوستان کے ایک شہری نے اس کو آسان بناتے ہوئے ایک ایسی ’لفٹ‘ بنائی ہے جو عمارتوں میں چلنے والی لفٹس کی طرح سیکنڈز میں آدمی کو اوپر لے جاتی ہے۔ میڈیا کے مطابق مستقل فیصلے کے تحت انڈیا کے ایک کسان گناپتھی بھٹ جب گھر سے نکلتے ہیں تو ان کے پاس ایک چھوٹی سی سیٹ اور دو پہیوں پر مشتمل موٹر نما چیز بھی ہوتی ہے جس کو انہوں نے ’ٹری اسکوٹر‘ کا نام دے رکھا ہے۔کرناٹک کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں منگلورو کے رہائشی 50 سالہ گناپتھی بھٹ کو روزانہ 15 سے 20 میٹر اونچے درختوں سے واسطہ پڑتا ہے کیونکہ کبھی انہوں نے پھل اتارنے ہوتے ہیں اور کبھی شاخ تراشی وغیرہ کرنا ہوتی ہے۔چونکہ وہ نوجوان نہیں ہیں اس لیے درختوں پر چڑھنا ان کے لیے کافی مشکل ہے جبکہ مالی طور پر اتنے مستحکم نہیں کہ کوئی مزدور رکھ سکیں اس لیے انہوں نے ایسی چیز بنانے کا سوچا جو ان کے لیے آسانی کا باعث ہو۔اپنی ایجاد کے حوالے گناپتھی بھٹ کہتے ہیں اور پھر ’ٹری اسکوٹر‘ پر کام شروع کیا۔انڈیا دنیا میں سب سے زیادہ چھالیہ پیدا کرنے والا ملک ہے اور 2020 میں اس کی پیداوار 12 لاکھ ٹن تھی۔