زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان کسانوں کو متحد کرنے کے لئے بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت گجرات دو دن گجرات کا دورہ کریں گے۔ بھکیئو رہنما راکیش ٹکیت نے اپنے دو روزہ گجرات کے دورے کا آغاز اتوار کے روز بنسکنتھا ضلع کے ما امابیجی مندر میں کیا۔ ٹکیت تینوں زرعی قوانین کے خلاف مہم چلائیں گے ٹکیت ایک کے بعد ایک ریاست جاکر پرچار کر رہے ہیں اور کسانوں کو آگاہ کررہے ہیں۔ گجرات کی سرحد میں داخل ہوتے ہی ٹکیت نے بالواسطہ طور پر بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ٹکیت نے اپنا پاسپورٹ دکھایا اور کہا کہ اگر گجرات آنے کی ضرورت ہے تو وہ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے لائے ہیں۔ ٹکیت پڑوسی ریاست راجستھان کے ابو روڈ اسٹیشن پر ٹرین سے اتر گئے جہاں کسانوں نے ان کا استقبال کیا۔
