زرعی اسکیمات پر عمل آوری کے ضمن میں اجلاس کا انعقاد، ضلع کلکٹر کا خطاب
جگتیال 10؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کو ایک ہی فصل کے بجائے متبادل فصلوں جیسے چاول کے علاوہ تور، کپاس کی کاشت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ضلع کلکٹر نے آج اپنے دفتر میں محمکہ زراعت کی عہدیداروں کے ساتھ مختلف اسکیمات کی عمل آوری سے متعلق اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو تاکید کی کہ مالی رعایت کے لئے تجاویز پیش کی جا ئے۔ایک تعلقہ کا کسان دوسرے تعلقہ میں کاشت کاری کررہا ھو تو اس کی تفصیلات متعلقہ منڈل کے عہدیدار سے حاصل کرکے آن لائن درج کی جائیں۔تفصیلات کے اندراج کے دوران تکنیکی خلل پیدا ہونے پر کسانوں کی پٹہ پاس بک اور بینک اکاؤنٹ کی تفصلات درج کی جائیں۔کسانوں کی وفات ہو نے پر انکی تفصیلات متعلقین سے حاصل کی جائیں۔گزشتہ ر عیتو بندھو اسکیم سے مستفید ہونے والے کسانوں کی تفصیلات کو آن لائن درج کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہوگی۔اسی لیے مستحقین کی تفصیلات درج کردی جائے۔آنے والے موسم برسات میں کسان ایک ہی قسم کی فصل کی پیداوار کے علاوہ 114194 ایکڑ اراضی پر باریک چاول، 114194 ایکڑ اراضی پر مو ٹے چاول، 57 ایکڑ اراضی پر کپاس، 21850 ایکڑ اراضی پر تور اور 5769 ایکڑ اراضی پر مونگ کی پیداوار کی جائے۔متبادل کاشت کاری سے کسانوں کو فصل کی فروخت میں نہ صرف آسانی ہوگی بلکہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیمات کے بھی مستحق ہونگے۔تعلّقات کے زرعی عہدیدار مواضعات کے مطابق پروگراموں کو ترتیب دے کر کسانوں میں اس ضمن میں شعور بیدار کریں۔تعلّقات کے اعتبار سے سونا مسوری چاول کی پیداوار سے متعلق دیئے گئے ہدف کو مکمل کیا جائے۔ ہر کسان کے ذریعہ پیدا کی جانے والی فصل سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ماہ جون تک درکار کھاد،بیج کی رسد ضلع میں موجود ہے۔تعلقہ واری طلب کے مطابق درکار کھاد اور بیج کو بھی ماہ جولائی تک حاصل کرلیا جائیگا۔ درآمد شدہ بیج کا معائنہ کیا جائے۔ناقص ہونے پر متبادل معیاری بیجوں کو منگوالیا جائے۔کپاس اور سویا کی رسد موجود ہونے پر ضلع کلکٹر نے مطالبہ کے مطابق ادا کرنے کی تاکید کی۔اور ذخیرے کا ریکارڈ رکھا جائے۔اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم،محکمہ زراعت کی ضلعی عہدیدار سریش اور دیگر زرعی محکمہ سے متعلقہ عہدیداران موجود تھے۔