کسان کانگریس کا آج اسمبلی کا گھیراؤ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کسان کانگریس نے حکمراں بی جے پی پر انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف کل اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی۔اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔اس محاصرے میں کانگریس کے سینئر لیڈروں سمیت ہزاروں کسان اور کانگریسی کارکنان حصہ لیں گے ۔