کسان کی موت پر اکھلیش کا ردعمل

   

لکھنؤ : صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف غازی پور سرحد پر احتجاج کے دوران 57 سالہ کسان کے انتقال ہوجانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے اور برسر اقتدار بی جے پی سنگدلی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ اکھلیش نے ایک ٹیوئیٹ میں کہا کہ کسان کی شہادت کی خبر لمحہ فکر ہے۔