کسان کی موت کی رپورٹنگ پر صحافی کے خلاف مقدمہ

   

لکھنو : اترپردیش کے رام پور میں صحافی سدھارتھ وردا راجن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جنہوں نے یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریالی کے موقع پر ایک احتجاجی کسان کی موت کی ٹوئیٹر پر رپورٹنگ کی تھی ۔ٹوئیٹ رپورٹ میں مرنے والے کسان کے دادا نے الزام لگایا تھا کہ پولیس نے کسان کو گولی مار دی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا کیونکہ اس کا ٹریکٹر الٹ گیا تھا ۔