کسان کے قتل کے بعد رقم کا سرقہ

   

حیدرآباد 29 جنوری ( یو این آئی) کسان کا قتل کرتے ہوئے اس سے رقم کی چوری کرلی گئی۔یہ واردات تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے وانکیڈی منڈل کے سرکاپلی گاوں میں پیش آئی۔ملزم اے بدھی راو نے اس کسان جلپتی کو لفٹ کی پیشکش کی اور اس کو سنسان مقام پر لے جاکربڑے پتھر سے اس پرحملہ کرتے ہوئے اس کے پاس سے 30ہزار روپئے کی رقم چھین لی۔یہ کسان اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے گھر جارہا تھا۔اس نے یہ رقم کپاس کی پیداوار فروخت کرتے ہوئے حاصل کی تھی۔گھر جانے کے دوران ہی ملزم نے مقتول کو لفٹ کی پیشکش کی اور بعد ازاں اس کو سنسان مقام پر لے جاکرقتل کردیا۔جب باپ گھرنہیں پہنچا تو اس کسان کے بیٹے نے پولیس سے شکایت کی۔پولیس کو اس کی لاش دستیاب ہوئی۔