نئی دہلی،22اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آسام،میگھالیہ ،جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے ‘پردھانمنتری کسان یوجنا’ سے مستفید ہونے کے لئے آدھار کے لازمی ہونے میں راحت کی مدت بڑھا دی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی آج یہاں میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ راحت آسام،میگھالیہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جیسے جموں و کشمیر اورلداخ کے لئے اگلے سال 31مارچ تک بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یوجنا وزیراعظم مودی نے پچھلے سال 24فروری کو شروع کی تھی تاکہ دیہی علاقوں میں کسانوں کی آمدنی بڑھائی جاسکے۔ اس منصوبے کے تحت ہر سال کسان کے کھاتے میں چھ ہزار روپے حکومت جمع کرے گی۔