بنگلورو: بنگلورو میں غذائی اشیاء کے آرڈر کی فراہمی میں تاخیر پر کسٹمر کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد زومیٹو ڈیلیوری بوائے نے مبینہ طور پر مکا مارکر میک اَپ آرٹسٹ ہتیشا چندرانی کی ناک زخمی کردی تھی۔ پولیس نے ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کرلیا۔ کل اس واقعہ کے بعد خاتون نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔ زومیٹو نے کہا کہ وہ اس واقعہ کیلئے ہتیشا سے گہرے افسوس کے اظہار کے ساتھ معافی مانگتا ہے۔