حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : کسٹم ملنگ رائس ( سی ایم آر ) جو ریاست بھر میں مسدود ہو گیا تھا اسے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔ مرکز نے 2024-25 ربیع سیزن کے لیے سی ایم آر کی فراہمی کی آخری تاریخ 28 فروری 2026 تک بڑھا دی ہے ۔ یہ فیصلہ حکومت تلنگانہ کی درخواست پر لیا گیا ہے ۔ ایک طرف چاول کے میلوں میں دو ہفتے سے تعطل کا شکار سی ایم آر تو دوسری طرف ذخیرہ کا مسائل کی وجہ سے دباؤ کا شکار سیول سپلائی کارپوریشن کو خریداری مراکز میں اناج کی بھاری آمد سے راحت ملی ہے ۔ 2024-25 کے خریف اور ربیع دونوں سیزن کے لیے سی ایم آر کی آخری تاریخ پہلے ہی ختم ہوچکی ہے ۔ لیکن اب ربیع کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔ مرکز نے خریف کی آخری تاریخ میں توسیع پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ سیول سپلائی کارپوریشن نے رواں خریف سیزن کے دوران خریدے گئے دھان کو کسٹم مل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ملز کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔ اس میں واضح کیا گیا کہ خریداری مراکز سے ملوں میں آنے والے دھان کو مل کرلیا جائے اور اس کے نتیجے میں چاول ایف سی آئی کو پہنچایا جائے ۔ اس سلسلہ میں مرکز نے چند تجاویز بھی پیش کئے ۔ جو چاول دیا جائے وہ وصول کے مطابق ہونا چاہئے ۔ مرکزی پول کے چاول اور ریاستی پول کے چاول کو واضح طور پر الگ کیا جانا چاہئے ۔ 31 دسمبر تک اناج کی نقل و حمل میں جی پی ایس ٹریکنگ کو لازمی قرار دیا جائے ۔ خریداری مراکز سے ملوں تک آنے والا غلہ اسی طرح ملوں سے جانے والا غلہ اور چاول بھی نہ موڑ دیا جائے ۔ اس ترتیب میں اناج اور چاول کی ہر لاری کے لیے جی پی ایس ٹریکنگ لازمی ہونی چاہئے ۔ چاول کو ری سائیکل نہیں کیا جانا چاہئے اور ریاستی حکومت ایف سی آئی کے ذریعہ مشترکہ طور پر اس کی سخت نگرانی کی جانی چاہئے ۔ اگر ضروری ہو تو چاولوں پر ٹسٹ کرائے جائے ۔۔ ش