کسی بھی مذہبی مقام کی نوعیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: گیان واپی کیس کی جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران اہم تبصرہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عبادت گاہوں کا قانون کہتا ہے کہ کسی بھی مذہبی مقام کی نوعیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ آزادی کے وقت یعنی 15 اگست 1947 کو اس جگہ کی مذہبی نوعیت کیا تھی۔اس دن جو مذہبی نوعیت غالب آئے گی وہ اس بات کا تعین کرے گی کہ اس ایکٹ کے موجود ہونے کے باوجود کیس کی سماعت ہو سکتی ہے یا نہیں، جس کے لیے ثبوت لانے ہوں گے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔