حیدرآباد 30 ستمبر ( سیاست نیوز ) چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ تلنگانہ میں شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے ہم تیار ہیں ۔ انتخابات کیلئے وسیع تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وکاس راج نے کہا کہ سنٹرل الیکشن کمیشن تلنگانہ انتخابات کا جب بھی شیڈول جاری کرے گا آزادانہ منصفانہ انتخابات کرائے جائیں گے ۔ سہ روزہ دورہ پر سنٹرل الیکشن کمیشن کی ٹیم 3 اکٹوبر کو حیدرآباد پہونچ رہی ہے ۔ تمام ضلع کلکٹرس ، سپرنٹنڈنٹ پولیس ، سٹی پولیس کمشنرس ، انفورسمنٹ ایجنسیز سے خصوصی ملاقات ہوگی ۔ انتخابات کے انعقاد اور دیگر امور پر چیف سکریٹری ، ڈی جی پی سے ملاقات کی جائے گی ۔ پہلے دن تمام سیاسی جماعتوں سے سنٹرل الیکشن کمیشن ٹیم کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ میں 10 مسلم سیاسی جماعتیں ہیں ۔