نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتہ وزیر داخلہ نتیانند رائے نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ کسی بھی پھول کو حکومت نے قومی پھول کا موقف نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی نے شیر کو ’’قومی جانور‘‘ اور مور کو ’’قومی پرندہ‘‘ کے طورپر صراحت کی ہے۔ اس مقصد کے لیے 2011ء میں اعلامیے جاری کئے گئے تھے۔ تاہم قومی پھول کے بارے میں ایسا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا