نارائن پیٹ میں پولیس ملازمین کے تبادلے اور تعیناتی سے متعلق کونسلنگ پروگرام سے خطاب
نارائن پیٹ ۔ ضلع نارائن پیٹ میں پولیس ایس آئیز، ہیڈ کانسٹبلس اور پولیس جوانوں کے تبادلے اور تعیناتی کے سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹرس ایس پی آفس کے احاطہ میں کونسلنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی راست نگرانی ضلع ایس پی، مسٹر این وینکٹیشورلو نے کی اس موقع پر 24 اے ایس آئی، 55 سیول کانسٹبل اور ضلع پولیس سے منسلک کچھ اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں آئی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹیشورلو نے کونسلنگ کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ضلع ایس پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دیانت داری سے کام کریں اور ضلع پولیس کا نام روشن کریں۔ پولیس ملازمین کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ بغیر کسی دباؤ کے وہ ٹیم ورک کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج تیز رفتار معاشرہ میں آپ عمر کے مطابق کام کئے بغیر، ٹکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے اور کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ضلع ایس پی نے مشورہ دیا کہ وہ ہر روز صحت مند اور تندرست رہنے کے لئے یوگا اور ہلکی ورزش کریں۔ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لئے تناؤ سے دور رہیں اور اچھی اور ہلکی غذا کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جہاں بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہوں۔ پوری مستعدی اور حاضر دماغی کے ساتھ کام کو انجام دیں۔ لاپرواہی، سستی کاہل کو قریب آنے نہ دیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشور راؤ، سی آئی، سری کانت ریڈی، آر آئی رام لال، پریسیڈنٹ شنکر لال، ڈی پی آوز، ایس آئی، اے ایس آئی، ہیڈکانسٹبل و دیگر موجود تھے۔