کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم سب ایک ہیں

   

زعفرانی طاقتوں کا عنقریب خاتمہ ، 12 فیصدتحفظات کا وعدہ ، کاغذنگر میں بی ایس پی کا جلسہ ، ڈاکٹر پراوین کمار کا خطاب

کاغذ نگر ۔کاغذ نگر کی سیاست چوک پر شام کے اوقات میں بی ایس پی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین کی زیر نگرانی عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا. پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی ایس پی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پراوین کمار آئی پی ایس نے شرکت کی۔جلسے کی کارروائی محمد ارشد حسین نے چلائی ۔ مقامی بی ایس پی پارٹی قائدین میں بی ایس پی سنیر قائد شیخ چاند، این پر بھاکر، پروین کمار، میڈیم سجاتا ، ایس گنپتی کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بی ایس پی پارٹی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پراوین کمار آئی پی ایس نے کہا کہ بہت جلد زعفرانی طاقتوں کا خاتمہ یقینی ہے، اور چیف منسٹر کے سی آر اپنے پرگتی بھون میں رہ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے دوران کیے گئے وعدے کو وفا کرنے میں کے سی آر نا کام ہو چکے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی وجہ سے بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور زعفرانی طاقتوں کی جانب سے ایس سی ایس ٹی اور مسلم اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے جارہے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے دستور ہند کو تبدیل کرنے کی سازش رچی جارہی ہے. لیکن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جانب سے بنائے گئے دستور کو تبدیل کیا گیا تو ایس سی ایس ٹی بی سی اور مائنارٹیز احتجاجی پروگراموں میں شدت اختیار کریں گے, بی ایس پی پارٹی اقتدار میں آتے ہی تلنگانہ کے مسلمانوں کو قانون کے دائرے کے مطابق بارہ فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا. اس کے علاوہ تلنگانہ کے تمام طبقوں کے ساتھ انصاف کرنے کا بھروسا دیا, بی ایس پی پارٹی واحد پارٹی ہے جس میں ایس سی ایس ٹی بی سی اور مسلم مائناریٹی شامل ہیں, بی ایس پی کے ذریعے حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن کی ترقی اور ریاست تلنگانہ کی ترقی ممکن ہے, اس لیے آنے والے اسمبلی انتخابات میں عوامی پارٹی اور بی ایس پی پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔کیونکہ ہم سب ایک ہے اور ہماری اکثریت کروڑوں میں ہے ۔ پولیس کے ذریعے بی ایس پی پارٹی کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے لیکن ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کبھی بھی ضرورت محسوس کی گئی تو حیدرآباد سے آکر مظلوم عوام کے ساتھ احتجاجی پروگراموں میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔بی ایس پی پارٹی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین اور پروین کمار, شیخ چاند نے بھی خطاب کیا, بی ایس پی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین کے تقریر کے دوران مغرب کی اذاں سنتے ہی ڈاکٹر پروین کمار آئی پی ایس نے اذان ہونے تک تقریر کو روک دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر بی ایس پی پارٹی قائدین شیخ چاند، پروین کمار، محترمہ ایس جوتی، ایس گنپتی کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے, بعد ازاں کاغذ نگر کے دورے پر آئے ہوئے بی ایس پی پارٹی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پروین کمار آئی پی ایس کو ڈی ایس پی پارٹی حلقہ محمد ارشد حسین نے مقامی پارٹی قائدین کے ساتھ مل کر شال پوشی و گل پوشی کی۔