کسی کمزور دماغ شخص کیلئے کیا آر ایس ایس کی یہی تربیت ہے ؟

,

   

کھتر کے متنازعہ ریمارک پر راہول گاندھی کا ردعمل
نئی دہلی۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے کشمیری خواتین کے سلسلے میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوھرلال کھتر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی برسوں کی تربیت سے لوگوں کا دماغ کیسے کمزور اور ناکارہ ہوجاتا ہے ۔ ہریانہ کے وزیر اعلی نے جمعہ کو فرید آباد میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ان کے ایک دوست کہتے ہیں کہ وہ بہار سے ‘بہو’ لائیں گے لیکن آج کل لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کا راستہ صاف ہو گیا ہے . اب ہم کشمیر سے لڑکیاں لائیں گے ۔گاندھی نے وزیر اعلی کے اس بیان پر ٹویٹ کیا، “کشمیری خواتین کے سلسلے میں ہریانہ کے وزیر اعلی کھٹر نے نفرت آمیز بیان دیاہے ۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آر ایس ایس کی برسوں کی تربیت کس طرح آدمی کو کمزور اور ناکارہ بنا دیتی ہے ۔ خواتین کوئی جائیداد نہیں ہے جس پر مرد اپنا حق سمجھے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کھتر کی تصویر اور ان کے بیان سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے ۔