کسی کو بھی مسلمانوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولنا چاہئے: یڈی یورپا

,

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا کی ایک ویڈیو جس میں پوری مسلم برادری کو مورد الزام ٹھہرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی انتباہی کی ہے اس ویڈیو کو خوب نشر کیا جا رہا ہے۔

یڈی یورپا نے کنڑا کے ایک چینل ٹی وی 9 کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، “کسی کو بھی مسلمانوں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولنا چاہئے۔ یہ ایک انتباہ ہے۔ اگر کوئی شخص کسی الگ تھلگ واقعے کے لئے پوری مسلم کمیونٹی کو مورد الزام ٹھہراتا ہے تو میں ان کے خلاف سخت کاروائی کروں گا،اس کے لئے کوئی معافی نہیں ہوگی۔

یہ 37 سکینڈ کی ویڈیو شوشل میڈیاء پر خوب نشر ہو رہی ہے۔

یڈیورپا کا بیان اسوقت آیا جب جنوبی ہند کے دیگر وزراء اعلیٰ نے بھی ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا۔

جمعہ کو مسلم ل لیڈران کے ساتھ ایک اجلاس میں یڈی یورپا نے دہلی میں نظام الدین میں تبلیغی جماعت میں شامل افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے ان کے تعاون کی اپیل کی ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس پھیلاو کے روکنے پر بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

YouTube video

وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کا کہنا تھا کہ اقلیتوں میں مسلم سماج کے لوگ بیماری کو روکنے میں ساتھ دے رہے ہیں اور وہ اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کر رہے ہیں، ان کو ملزم نہیں قرار دیا جا سکتا اور جو بھی ایسا کام کرے گا میں انکے خلاف سخت کاروائی کروں گا۔