نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کو لے کر جاری سیاسی کشمکش کے درمیان این سی پی سپریمو شرد پوار نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ آج ملک کے سامنے ڈگری کا سوال ہے۔ آپ کی ڈگری کیا ہے؟ میری ڈگری کیا ہے؟ کیا یہ سیاسی مسئلہ ہے؟ بے روزگاری، لا اینڈ آرڈر اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر مرکزی حکومت سے سوالات پوچھے جائیں۔ یہ مسائل اصل مسائل ہیں۔ آج مذہب اور ذات پات کے نام پر لوگوں میں دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں، مہاراشٹر میں آج بے موسم بارش سے فصلیں تباہ ہوگئی اس پر بحث جاری ضروری ہے۔