کشادہ دلی ہندووں کا کردار موہن بھاگوت کا خطاب

   

نئی دہلی 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے سمجھا جاتا ہے کہ کچھ کالم نگاروں سے کہا کہ کشادہ دلی ہندووں کا کردار ہے اوراسے برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کو چوکس رہنا چاہئے لیکن کسی کے خلاف نہیں ہونا چاہئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ موہن بھاگوت نے آج دہلی میں ملک کے تقریبا 70 کالم نگاروں کے اجلاس سے خطاب کیا تاکہ تنظیم کے تعلق سے جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کیا جاسکے ۔