کشتواڑ :اسلحہ برداروں کے حملے میں آر ایس ایس لیڈر زخمی، محافظ ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

جموں، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منگل کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایک لیڈر زخمی جبکہ ان کا ذاتی محافظ جاں بحق ہوگیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آر ایس ایس لیڈر پر حملے کے بعد حساس مانے جانے والے قصبہ کشتواڑ میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے ضلع اسپتال کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر چندرا کانت سنگھ اور ان کے ذاتی محافظ پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں چندرا کانت سنگھ شدید طور پر زخمی ہوئے جبکہ ان کا ذاتی محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔ایک رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس لیڈر چندرا کانت سنگھ محکمہ صحت کا ملازم ہے اور اسپتال ھٰذا میں تعینات ہے ۔

کشتواڑ میں کرفیو نافذ
موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع
جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منگل کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایک لیڈر زخمی جبکہ ان کا ذاتی محافظ جاں بحق ہوا۔حملہ آور مہلوک پولیس اہلکار (ذاتی محافظ) کی سروس رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آر ایس ایس لیڈر چندر کانت سنگھ پر حملے کے بعد حساس مانے جانے والے قصبہ کشتواڑ میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ‘کرفیو کے نفاذ اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کا قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے ‘۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے منگل کو دوپہر کے وقت ضلع اسپتال کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر چندر کانت سنگھ اور ان کے ذاتی محافظ پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں چندر کانت سنگھ شدید طور پر زخمی ہوئے جبکہ ان کا ذاتی محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔یہ کشتواڑ میں گذشتہ ساڑھے پانچ ماہ کے دوران کسی بھی سیاسی لیڈر یا کارکن پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے ۔آئی جی پی جموں منیش کمار سنہا نے کہا کہ اسلحہ برداروں نے ضلع اسپتال کشتواڑ میں دو لوگوں پر گولیاں چلائیں۔ فائرنگ میں ایک سیاسی کارکن زخمی جبکہ ان کا پی ایس او موقع پر ہی جاں بحق ہوا’۔