جموں ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ جیلکے اعلیٰ سیکوریٹی زون پر اڑنے والا ایک ڈرون ناکارہ جس حکام نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ شکتی پاٹھک نے کہا کہ منگل کی شام اس ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا اور اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ عہدیداروں نے اس خیال کا اظہار کیا ہیکہ اس ضلع کے علاقہ کشوان میں جہاں پیر کو خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور زائد از ایک درجن افراد زخمی ہوگئے تھے وہاں حادثہ کے متاثرین کی نشاندہی کیلئے استعمال کئے جانے والے کئی ڈرونس میں یہ ایک بھی شامل تھا۔ دوران تلاش ایک ڈرون تکنیکی خرابی کے سبب لاپتہ ہوگیا تھا۔ باور کیا جاتا ہیکہ یہ وہی ڈرون ہوگا۔