کشتواڑ میں افواہ پھیلانے کی پاداش میں ایک شخص گرفتار

   

جموں، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پولیس نے جمعرات کو ایک شخص کو سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے ایک فرد کی موت واقع ہونے کی بے بنیاد افواہ پھیلانے کی پاداش میں گرفتار کیا۔ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ راجندر سنگھ تارا نے یو این آئی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک بے بنیاد افواہ پھیلائی گئی کہ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت کورونا وائرس سے واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جس شخص کے بارے میں یہ افواہ پھیلائی گئی اس کا نام ببلو رام ساکن برمار ہے جو کئی دنوں سے لاپتہ تھا اور اس کی موت جموں میں کسی دوسرے مرض سے واقع ہوئی ہے ۔