جموں: ضلع کشتواڑ کے منزگام علاقے میں شبانہ آگ کی ایک بھیانک واردات میں ماں بیٹی کی جھلس کر موت واقع ہوئی جبکہ ایک رہائشی مکان بھی خاکستر ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ کے تحصیل مغل میدان کے منزگام علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے نہ صرف مکان کو خاکستر کر دیا بلکہ اس میں ماں بیٹی کی بھی جھلس کر موت واقع ہوئی۔مہلوکین کی شناخت 58 سالہ پوشہ دیوی زوجہ بلوان سنگھ اور اس کی بیٹی 24 سالہ نیتو دیوی کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق فارنسک کی ایک ٹیم نے جائے واردات سے نمونے حاصل کئے ہیں۔