کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ مبینہ جنگجو گرفتار

   

جموں، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کشتواڑ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن اور اس کے محافظ کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مبینہ جنگجو کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدہ مبینہ حزب جنگجو کی شناخت رستم علی کے طور پر کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حزب المجاہدین سے وابستہ رستم علی کو پولیس اور این آئی اے کی ایک مشترکہ ٹیم نے کشتواڑ کے ہنجالہ علاقے سے گرفتار کیا ہے ۔

کشمیرمیں کورونا وائرس سے پانچ دنوں میں سات اموات
سری نگر، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں منگل کی رات دیر گئے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک40 سالہ خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے ۔قبل ازیں وادی میں منگل کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس متاثرہ ایک 55 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وادی میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران کورونا میں مبتلا سات مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے ۔