کشتواڑ میں لگاتار چوتھے روز بھی کرفیو برقرار

   

Ferty9 Clinic

جموں ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑمیں لگاتار چوتھے دن بھی کرفیو نافذ رہا جہاں فوج کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ آر ایس ایس کے ایک سینئر لیڈر چندرکانت شرما اور ان کا سیکورٹی گارڈ منگل کو اکثریت پسندوں کے کشتواڑ کے ہیلت سنٹر میں فائرنگ کے سبب ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فوج نے امن و قانون کی برقراری کیلئے کرفیو نافذ کردیا تھا۔فرقہ ورانہ طور پر حساس علاقہ میں امن و قانون کی برقراری کیلئے فوج طلب کرلی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مزید کسی ناخوشگوار واقعہ کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کشتواڑکے ڈپٹی کمشنر اے ایس رانا نے کہا کہ کرفیو میں شام 2گھنٹے کیلئے نرمی پیدا کی گئی تھی ، رات کا کرفیو بدستور سختی کے ساتھ برقرار رہے گا ۔