حیدرآباد ۔ 25 جنوری ۔ ( راست ) سماج سیوک ویلفیر سوسائٹی بامعس اکھاڑہ کی جانب سے یوم جمہوریہ کے ضمن میں 20 ویں کشتیوں کے شاندار مقابلوں کا بمقام بارکس پلے گراونڈ 26 اور 27 جنوری انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ طاہر عفاری کے بموجب تمام وزن و خاص حیدرآباد کیسری ، حیدرآباد بال کیسری و حیدرآباد کمار کیسری کے بھی مقابلے ہوں گے ۔ تمام اُستاد ، خلفاء و ذمہ داران و پہلوان برادری و شائقین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔