بنیگوئی : افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اْلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اب منظوری کیلئے سینٹ میں جائے گا۔