حیدرآباد۔15ستبر(سیاست نیوز) گوداوری ندی میں حادثہ سے دو چار کشتی کے مسافرین میں شہر کے علاقہ ٹولی چوکی کا ایک طالب علم میں شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن کالونی کا ساکن یہ نوجوان تفریح کے مقصد سے روانہ ہواتھا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد افراد خاندان نے رابطہ کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی جس پر ارکان خاندان میں تشویش پیدا ہوگئی ۔
