کشتی حادثہ کے متاثرین کو حکومت تلنگانہ کی مدد

   

Ferty9 Clinic

لاپتہ افراد کی تلاش جاری ، کے سی آر کی ہدایت پر دو وزراء راجمندری روانہ
حیدرآباد۔16ستمبر ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دیوی پٹنم کے مقام پر دریائے گوداوری میں کشتی کے غرقاب ہوجانے کے پیش آئے واقعہ میں غرقاب ہوجانے اور لاپتہ ہوجانے والے افراد کی تلاش کیلئے حکومت تلنگانہ نے بھی اپنی جانب سے نہ صرف اقدامات کررہی ہے بلکہ تلاشی ٹیموں کے ساتھ نہ صرف تعاون کررہی ہے بلکہ بھرپور مدد کی جارہی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتاہے کہ امدادی و راحت کاری کاموں کیلئے بھرپور تعاون کرنے اور اپنا حصہ ادا کرنے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے وزیر ٹراسنپورٹ مسٹر پی اجئے کمار کو ہنگامی نوعیت پر راجمندری روانہ ہونے کی ضروری ہدایات دیں ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر کی ہدایت کے ساتھ ہی مسٹر اجئے کمار راجمندری کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ مسٹر ای دیاکر راو بھی آج راجمندری کیلئے روانہ ہوئے ۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھدراچلم ( کتہ گوڑم ) مسٹر سنیل دت نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کوئی بھی ان کے فون نمبر ( سنیل دت ایس پی ) 8332861100 ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھدراچلم سے فون نمبر 9440795319 ، کلکٹر ضلع کتہ گوڑم سے بھی فون نمبر 9490636553 پر اور سرکل انسپکٹر آف پولیس بھدراچلم سے بھی فون نمبر 9440795320 پر ربط پیدا کر کے مکمل تفصیلات حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ کشتی غرقابی واقعہ کے مہلوکین کے افراد سے مکمل معلومات کے حصول کیلئے مذکورہ کسی بھی عہدیدار کے فون نمبر پر ربط پیدا کر کے مکمل تفصیلات حاصل کرنے کی ضلع کلکٹر کتہ گوڑم نے پُرزور خواہش کی ۔