حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آندھراپردیش میں کشتی کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس ریاست سے تعلق رکھنے والے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے بطور ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ۔ اس حادثہ میں بچ جانے والے ایک شخص نے جس کا تعلق اوپل سے ہے،کہا کہ کشتی میں اس کے تین افراد خاندان کے بشمول 80 افراد سوار تھے۔ میں تو بچ گیا لیکن میری بیوی ، برادر نسبتی ، ان کی بیوی اور بچے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔