لاس اینجلس ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کمرشیل غوطہ خوری والی کشتی میں آگ لگنے کا جو حادثہ رونما ہوا تھا اس میں اب تک 25 نعشوں کو جھلسی ہوئی حالت میں وہاں سے باہر نکالا گیا ہے ۔ کشتی میں آگ لگنے کے بعد وہ غرقاب ہوگئی تھی ۔ 25 ہلاکتوں کے علاوہ نو افراد کو لاپتہ بتایا گیا ہے ۔ دوسری طرف پیر کے روز کوسٹ گارلا نے بتایا کہ تمام نعشیں سطح سمندر پر پائی گئیں ۔ غوطہ خوری والی کشتی ’’دی کنسیپشن‘‘ کو سانتا کروز جزیرہ سے کچھ ہی فاصلہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا جو لاس اینجلس سے 145 کیلو میٹر مغرب میں واقع ہے ۔ اب یہ کشتی پوری طرح غرقاب ہوگئی ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں۔ دریں اثناء سانٹا باربر اکاو نٹی شیریف بل براؤن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت آگ لگی اس وقت 39 افراد کشتی پر سوار تھے۔
