کشتی پلٹنے سے 7تارکین وطن ہلاک

   

انقرہ ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کے پلٹ جانے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے مطابق 64 دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی تارکین وطن کو لیکر صوبہ تبلیز کے مستقر عادل سیواز کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک لیک وان (جھیل کا نام) میں پلٹ گئی۔ کشتی میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن سوار تھے۔ یاد رہیکہ غیرقانونی طور پر یوروپ میں داخل ہونے والوں کیلئے ترکی ایک اہم کراسنگ پوائنٹ ہے۔ مذکورہ جھیل حالانکہ ایران سے بہت قریب واقع ہے لیکن حقیقتاً وہ ترک سرحد میں ہی ہے۔