سرینگر، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) احساس انٹرنیشنل نامی فلاحی ادارہ وادی کشمیر کے دواخانوں کو پی پی ایز (حفاظتی سامان) اور فیس ماسکس وغیرہ مفت فراہم کرکے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکروں کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں میں مصروف عمل ہے اور یہ ادارہ اب تک 17 ہزار پی پی ایز 25 ہزار فیس ماسکس مفت تقسیم کرچکا ہے۔ احساس انٹرنیشنل کے ترجمان طاہر مخدومی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ مارچ کی 23 تاریخ سے ہم نے یہاں بیس سے تیس سینٹر قائم کرکے پی پی ایز تیار کرنے کا کام شروع کیا۔انہوں نے کہا:’’ہم نے یہاں 23 مارچ سے پی پی ایز تیار کرنے کا کام شروع کیا اور بیس سے تیس سنٹر قائم کئے ، 24 مارچ کو ہم نے 1200 پی پی ایز تیار کرکے انہیں وادی بھر کے طبی مراکز میں تقسیم کرنا شروع کیا‘‘۔